ہماری امن دوستی کو کمزوری سمجھنا خطرناک ثابت ہوگا, آزادی کشمیر کی تحریک کو طاقت کے ذریعے دبایا نہیں جاسکتا، صدر مملکت ممنون حسین
اسلام آباد میں یوم پاکستان کے حوالے سے پریڈگراؤنڈ میں تقریب سےخطاب کرتے ہوئے صدرمملکت ممنون حسین نے کہا کہ ہماری تاریخ میں23مارچ جیسادوسراکوئی دن نہیں،، ہم اپنےشہیدوں غازیوں اورجوانوں کوسلام پیش کرتےہیں،، آج کےدن پاکستان بنانےکےخواب کوحقیقت کارنگ دیاگیا،، پاکستانی افواج نےاقوام متحدہ کےتحت دنیابھرمیں امن کیلئے خدمات سرانجام دیں ،صدر مملکت نے کہا کہ ہماری امن دوستی کو کمزوری سمجھنا خطرناک ثابت ہوگا،، بھارت اپنی فوجی قوت میں اضافہ اورایل اوسی پرجارحیت کررہاہے، کشمیر کی آزادی کی تحریک کوطاقت کےزورپردبایانہیں جاسکتا ،، اقوام متحدہ کی قراردادوں کےمطابق کشمیریوں کواستصواب رائےکاحق دیاجائے، فوج کی لازوال قربانیوں سےملک میں امن قائم ہوچکاہے ،، افغانستان میں امن کیلئےپاکستان نےاپناکلیدی کرداراداکیا،صدر مملکت نے کہا کہ ہمیں اپنےافسروں اورجوانوں کی پیشہ وارانہ مہارت پرفخرہے ،شاندارپریڈکےانعقادپرصدرمملکت ممنون حسین نے انتظامیہ اورافواج کےکمانڈرزکوشاباش پیش کی،، اور سری لنکن صدرکوآج کی تقریب میں خوش آمدیدبھی کہا