یوم پاکستان کے موقع پر واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی پروقار تقریب، رینجرز کے جوانوں کی گرج نے بھارتی سائیڈ پر خوف طاری کردیا
لاہور میں واہگہ بارڈر پر قومی پرچم اتارنے کی پروقار تقریب منعقد ہوئی،، اس موقع پر پنڈال عوام سے کھچاکھچ بھرا ہوا تھا جہاں حاضرین کا جذبہ حب الوطنی عروج پرتھا، ہزاروں شہری پریڈ کے دوران نعرے لگاتے اور تالیاں بجاتے رہے ،، ڈھول کی تھاپ نے حاضرین میں جوش اور ولولہ بھر دیا،،فضا میں حاضرین کے اللہ اکبر اورپاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے گونجتے رہے,پرچم اتارنے کے بعد رینجرز کے لال بینڈ نے شاندار پرفارمنس پیش کی، جوانوں نے ڈسپلن کا اعلیٰ مظاہرہ پیش کیا،، بینڈ نے مل کر آگے قدم بڑھائے تو ایسا محسوس ہوا جیسے سمندر میں لہریں اٹھ رہی ہیں، جوانوں کے ڈسپلن نے ملک دشمنوں کو واضح پیغام دے دیا کہ اگر پاکستان کی حرمت پر بات آئی تو پوری قوم ایک جان ہو کر مادر وطن کا دفاع کرے گی