یوم پاکستان پر مزار اقبال پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، پاک فضائیہ کے دستے نے گارڈز کی فرائض سنبھال لئے
اٹھہتر ویں یوم پاکستان کے موقع پر مزار اقبال پر گارڈز تبدیلی کی پر وقار تقریب ہوئی،،، پاک فضائیہ کے کیڈٹس نے مزار اقبال پر سلامی پیش کی,
پاک فضائیہ کے چاق وچوبند دستے نے فرائض سنبھال لیے، اس سے پہلے رینجرز کا دستہ فرائض انجام دے رہا تھا، گارڈ تبدیلی کی تقریب کے مہمان خصوصی گیریژن کمانڈر ائیر کموڈور صباحت حسین نے جنہوں نے مزار اقبال پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی،مہمان خصوصی نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کئے،گارڈ تبدیلی کی تقریب کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے،،، سول اور ملٹری قیادت کی جانب سے پھول بھی چڑھائے گئے