پاکستان نے دہشت گردی کی جنگ میں اپنے بچوں اور بڑوں کی قربانیاں دی ہیں پاکستان کے اندر امن کے اجالے سب کونظر آرہے ہیں,وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب
پاکستان سویٹ ہومزاسلام آباد میں یوم پاکستان کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا ،، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آج وہ تاریخی دن ہے جب پاکستان کی قرارداد منظور ہوئی تھی ،، پاکستان نے دہشت گردی کی جنگ میں اپنے بچوں اور بڑوں کی قربانیاں دی ہیں پاکستان کے اندر امن کے اجالے سب کونظر آرہے ہیں,وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کا کہنا تھا کہ ،، ہم نے دنیا کو امن کا پیغام دینا ہے،، سویٹ ہومز کے بچوں کو معیاری تعلیم دی جا رہی ہے,سرپرست اعلی سویٹ ہومززمرد خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سویٹ ہومز کے بچوں کے لیے جو سوچتا ہوں وہ پایہ تکمیل تک پہنچ جاتا ہے، یہ وہ پراجیکٹ ہے جس میں تمام سیاسی جماعتیں ایک ساتھ ہیں