یوم پاکستان پر فوجی افسران میں تقسیم اعزازات کی پروقار تقریب منعقد,اعلیٰ ملکی وقومی خدمات پر فوجی افسران کو ہلال امتیاز، ہلال امتیاز ملٹری اور تمغہ بسالت سے نوازا گیا
یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدرمیں تقریب تقسیم اعزازات کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں صدر ممنون حسین کی جانب سے اعلیٰ ملکی و قومی خدمات پر مختلف شخصیات کو اعزازات سے نوازا گیا,ایئرمارشل عاصم ظہیر، ایئرمارشل شاہد اختر اور ایئرمارشل احمر شہزاد کو ہلال امتیاز سے نوازا گیا۔ ہلال امتیازپانے والوں میں ریئرایڈمرل حبیب الرحمان قریشی بھی شامل ہیں۔ ریئرایڈمرل ڈاکٹرنصراکرام، میجرجنرل افتخارحسین ، میجرجنرل سلیم جہانگیر، میجر جنرل ظفر اقبال شیخ، میجرجنرل شمریز خان، ریئر ایڈمرل ساجد وزیر خان، میجرجنرل صفدر عباس، ایئروائس مارشل نورعباس، ریئر ایڈمرل نجم الثاقب، میجر جنرل طارق حسین اور میجرجنرل خالد حسین اسد کو ہلال امتیاز ملٹری سے نوازا گیا, ہلال امتیاز ملٹری حاصل کرنیوالوں میں ریئرایڈمرل نویدرضوی، میجرجنرل کامران علی،میجرجنرل منظور احمد، میجرجنرل معظم اعجاز،ریئرایڈمرل آصف حمید، ریئرایڈمرل احمدسعید،میجرجنرل ندیم منج، میجرجنرل عامرندیم، میجرجنرل محمد عبدالعزیز، میجرجنرل خلیل ڈار، میجرجنرل شاہد پرویز، میجرجنرل اظہرنویدحیات، میجرجنرل سیدعاصم منیر، میجرجنرل فداحسین، میجرجنرل ظفراللہ خان، میجرجنرل وسیم اشرف،میجرجنرل کلیم آصف، میجرجنرل ساحرشمشادمرزا، میجر جنرل سردارطارق امان، میجرجنرل طاہرمسعود بھٹہ، میجرجنرل سہیل حفیظ، میجرجنرل مظہراسحاق ، میجرجنرل صلاح الدین قاسم،ایئروائس مارشل شاہ مسرور بھی شامل ہیں,لیفٹیننٹ کرنل توقیرحیدرشہید،کیپٹن فیصل جاویدشیخ ، میجرفہیم بادشاہ آفریدی،ونگ کمانڈرفیاض اطہر ملک شہید، میجرمدثرصغیرشہید،میجرمحمدعمران خان شہید اور کیپٹن سیدجنیدعلی ارشد شہید کوستارہ بسالت سے نوازا گیا