آسٹریلیا نے پاکستان کو پہلے ون ڈے میں شکست دے دی
شارجہ میں کھیلے گئے پہلا ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو8وکٹوں سے ہرا دیا۔قومی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 280رنز بنائے۔حارث سہیل نے کیرئیر کی پہلی سنچری سکور کی۔آسٹریلیا نے مطلوبہ ہدف2وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ایرون فنچ نے 116 رنز بنائے۔