نیپا چورنگی کے قریب مفتی تقی عثمانی پر حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے
نیپا چورنگی کے قریب مفتی تقی عثمانی پر حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمے میں تین سو دو اور تین سو چوبیس سمیت دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نامور مفتی تقی عثمانی کی گاڑی پر نیپا چورنگی کے قریب نامعلوم افراد نے حملہ کیا جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ چھ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں 302 324 سمت دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ مقدمہ الزام نمبر 176 سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا جبکہ پولیس کے مطابق مقدمہ 6نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے