مزاراقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب
لاہور میں یوم پاکستان پر مزار اقبال پر گارڈ ز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی، پاک فضائیہ اور پاک رینجرز کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔ مزار اقبال پر پاک فضائیہ کے دستے نے پاک رینجرز سے چارج سنبھال لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں یوم پاکستان کے موقع پر مزار اقبال پر گارڈ کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی جس میں پاک فضائیہ اور پاک رینجرز کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔ مزار اقبال پر پاک فضائیہ کے دستے نے پاک رینجرز سے چارج سنبھال لیا ہے۔ ایئر کموڈور رضوان ملک نے بطور مہمان خصوصی پریڈ کا معائنہ کیا جبکہ بیس کمانڈر پی اے ایف ایئر کموڈر صباحت حسن نے مزار اقبال پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ہے