پاک فضائیہ نے یوم پاکستان پر نیا نغمہ جاری کر دیا
پاک فضائیہ نے یوم پاکستان کے موقع پر نیا نغمہ جاری کر دیا،احسان عباس کی جانب سے تخلیق کئے گئے نغمے کو گلوکار عاطف اسلم نے گایا۔ نغمے میں پاک فضائیہ کے بہادر سپوتوں کی جرات و بہادری کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے۔ فلک کا سارا وقار میں ہوں،شجاعتوں کا خمار میں ہوں،یوم پاکستان پر پاک فضائیہ کے شاہینوں کو خراج عقیدت، پاک فضائیہ نے نیا نغمہ ’شاہین پاکستان‘ جاری کر دیا ہے۔ پاک فضائیہ کا جاری کیا گیا نغمہ معروف گلوکار عاطف اسلم نے گایا ہے جس میں پاک فضائیہ کے شہیدوں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔ نغمے کے ذریعے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران دشمن کی بزدلی اور پاکستانی شاہینوں کی جرات و بہادری اور امن کی جانب عملی قدم کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔ پاک فضائیہ کی جانب سے جاری کئے گئے نغمے میں دشمن کو ایک واضح پیغام دیا گیا کہ جو بھی پاکستان سے ٹکرائے گا اسکا نام و نشان مٹا دیا جائے گا