گوجرانوالہ: اسکول کی دیوار گرنے سے 6 بچے جاں بحق
کشمیر روڈ پر اسکول کی دیوار گرنے سے چھ بچے جاں بحق جبکہ تیرہ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کشمیر روڈ پر کے ٹی ماڈل اسکول میں یوم پاکستان کے حوالے سے تقریب جاری تھی کی اچانک اسکول کی دیوار گر گئی۔ دیوار گرنے کے باعث ملبے تلے دب کر 6 بچے جاں بحق ہوگئے جب کہ 12 بچےشدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے بچوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔ حادثے کے فوری بعد اہل محلہ نے اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو کا کام شروع کر دیا تاہم کچھ ہی دیر میں ریسکیو ادارے بھی موقع پر پہنچ گئے اور دیوار تلے دبے بچوں کو نکالا اور اسپتال منتقل کیا گیا