ملیشین وزیراعظم مہاتیر محمد کا جے ایف 17تھنڈر طیارے کا معائنہ ، وطن روانہ
ملیشین وزیراعظم مہاتیر محمد یوم پاکستان پریڈ کی تقریب میں شرکت اور تین روزہ دورہ مکمل کرکے وطن روانہ ہوگئے ، وزیراعظم عمران خان نے معزز مہمان کو رخصت کیا۔ روانگی سے قبل پاک فضائیہ کی جانب سے ملیشین وزیراعظم مہاتیر محمد کو جیکٹ تحفے میں دی، حکام نے مہاتیر محمد کو جے ایف 17تھنڈر طیارے سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے اہم فیچرز سے آگاہ کیا جبکہ انھوں نے جے ایف17 طیارے کا اندورنی معائنہ بھی کیا۔ یوم پاکستان پریڈ میں پاک فضائیہ کے جےایف سیونٹین تھنڈر طیارے نے تھنڈرٹرن کئے اور فضا میں قوس و قزح کے رنگ بکھیردیئے، جس پر شرکا داد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔ خیال رہے ملیشین وزیراعظم نے جے ایف17طیاروں کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کودفاعی نمائش میں شرکت کی دعوت دی تھی۔