ہالینڈ میں ٹرام پر حملہ کرنے والے مشتبہ دہشت گرد نے اعتراف جرم کرلیا
یورپی یونین کے رکن ملک ہالینڈ کے شہر اتریخت میں گزشتہ دنوں ٹرام پر ترک نژاد مشتبہ دہشت گرد نے اندھا دھند فائرنگ کی تھی جسے ہالینڈ کی سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا تھا۔ ڈچ استغاثہ کا کہنا تھا کہ ٹرام پر حملہ کرنے والا 37 سالہ دہشت گرد نے ذاتی طور پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے تھے۔ غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ عدالت میں ترک نژاد متعدد افراد کے قتل کی فرد جرم عائد کی جائے گی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز ہالینڈ کے شہر اتریخت میں ترک نژاد شہری نے ٹرام میں سفر کرنے والے مسافروں پر فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔