بے شمار قربانیوں کی بدولت قیام پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا:شاہ محمود قریشی
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ 23 مارچ1940 کو برصغیر کے مسلمان رہنمائوں نے قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں پاکستان کی بنیاد رکھی تھی۔اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ بے شمار قربانیوں کی بدولت قیام پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا۔انہوں نے کہا کہ آئیے ہم اس جذبے کو یاد کریں اور نیا پاکستان تعمیر کرکے اسے توقیر دیں.