کورونا وائرس: دنیا میں 12 کروڑ 38 لاکھ سے زائد افراد متاثر
عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 12 کروڑ 38 لاکھ 59 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 27 لاکھ 27 ہزار 680 ہلاک ہو چکے ہیں۔دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 9 کروڑ 97 لاکھ 84 ہزار سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 13 لاکھ 47 ہزار سے زائد ہے۔امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 55 ہزار 314 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ 5 لاکھ 21 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 19 لاکھ 98 ہزار زائد ہو گئی ہے اور 2 لاکھ 94 ہزار 115 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 16 لاکھ 45 ہزار سے زائد ہے اور ایک لاکھ 60 ہزار 3 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔