ملک کو ہر طرح کی کرپشن اور بدعنوانی سے پاک رکھیں
کراچی: گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ وطن کی سلامتی اور ترقی اس امر میں ہے کہ ملک کے مفادات کو ذاتی مفاد پر ترجیح دیں۔ یوم پاکستان کے موقع پر گورنرسندھ عمران اسماعیل نے اپنے پیغام میں کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں مسلمانوں نے ایک آزاد اور خود مختار وطن کے لیے جدوجہد شرو ع کی تھی جو آج پاکستان کی صورت میں ہمارے سامنے موجود ہے۔