ریاست مدینہ میں میرٹ اور برداشت کا درس دیا گیا: وزیراعظم عمران خان
وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا، پندرہ صدی پہلے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے ریاست مدینہ قائم کی، جس میں میرٹ اوربرداشت کا درس دیا گیا۔وزیراعظم نے ٹویٹ پیغام میں لکھا کہ علم کی بدولت مسلمان اگلی کئی صدیوں کے لئے دنیا کے رہنماء بن گئے۔ ریاست مدینہ کے اُصولوں پر مبنی پاکستان کا تصور عظیم فلسفی شاعرعلامہ اقبالؒ کا تھا، قائداعظم نے پاکستان کے خواب کی تعبیر دی۔
انہوں نے مزید لکھا کہ اب اپنے طاقتور طبقے کو قانون کے تابع اور احساس، پناہ گاہوں اور صحت کارڈ جیسے منصوبوں کے ذریعے فلاحی ریاست کی جانب پیش قدمی کرتے ہوئے آج پاکستان پھر سے حصولِ منزل کے سفر پر چل نکلا ہے.