آرمی چیف سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات: خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلام آباد: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ او آئی سی کانفرنس افغانستان کی موجودہ صورتحال سے آگاہی کیلئے تاریخی پیشرفت ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق آرمی چیف نے یہ بات چین کے وزیرخارجہ وانگ ژی سے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات جی ایچ کیو میں ہوئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی سے ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ دفاعی تعاون کے فروغ بھی بات چیت کی گئی۔