رمضان المبارک: بینکوں کے اوقات کار ایک بار پھر تبدیل

اب تمام بینک کے اوقات پیر تا جمعرات صبح 9 بجے سے سہ پہر ساڑھے 3 بجے تک ہوں گے۔ جمعتہ المبارک کو بینک صبح ساڑھے 8 بجے کھلیں گے اوربغیر وقفہ کئے ایک بجے تک لین دین کریں گے، پیر تا جمعرات دن 2 سے ڈھائی بجے تک نماز کا وقفہ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سٹیٹ بینک نے پیر سے جمعرات صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کے اوقات کار کا اعلان کیا تھا۔