چارسدہ :مفت سرکاری آٹے کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے1شخص جاں بحق، کئی زخمی

چارسدہ میں مفت سرکاری آٹے کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے 40 سالہ شخص جاں بحق اور کئی افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق چارسدہ کے سستا بازار میں مفت سرکاری آٹے کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچ گئی۔بھگدڑ اور دھکم پیل سے متعدد افراد زخمی ہوئے، چار زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال چارسدہ منتقل کیا گیا، جہاں ایک زخمی دم توڑ گیا۔شہریوں کا کہنا تھا کہ بازار میں آٹے کی تقسیم کے دوران ضلعی انتظامیہ کاکوئی اہلکار موجود نہیں تھا،جس کی وجہ سے بدنظمی ہوئی۔