پاکستان ہاؤس سنگاپور میں یوم پاکستان پر پرچم کشائی کی تقریب

پاکستان ہاؤس سنگاپور میں یوم پاکستان پر پاکستانی جھنڈا لہرانے کی ایک پر وقارمگر سادہ تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں ہائی کمیشن کے عملہ نے شرکت کی۔ہائی کمشنر رخسانہ افضال نے قومی ترانے کی دھن کے ساتھ پاکستان کا جھنڈا لہرایا۔ بعد میں پریس کونسلر محمد سلیم نے صدر مملکت عارف علو ی اور وزیراعظم شہباز شریف کے پیغامات پڑھ کر سنائے۔