شازیہ مری کا سازش اور غیر ملکی مداخلت بیانیہ دفن کرنے عمران نیازی سے اظہار تعزیت

وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری کا بیان شازیہ مری کا سازش اور غیر ملکی مداخلت بیانیہ دفن کرنے عمران نیازی سے اظہار تعزیت نالائق شخص کو اس بات کا ادراک نہیں ہے کہ ان کے بیانیہ سے ملک کا کتنا نقصان ہوا ہے، جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے اس لیئے پکڑا جاتا ہے، عمران نیازی ایک جھوٹ بول کر اگلا جھوٹ بولنے کی تیاری کرتا ہے، عمران نیازی کا لشکر پولیس پر حملے کرے تو مقدمہ تو درج ہوگا عمران نیازی کے خلاف مقدمے غلط ہیں تو ٹرائل عدالتوں میں پیش ہونے سے بھاگتا کیوں ہے عمران نیازی عدالتوں میں پیشی کی جو روایات ڈال رہا ہے اس کے مضر اثرات نکلیں گے،