پاکستان میں گزرا رمضان میرا سب سے پسندیدہ وقت تھا: جمائما

ٹوئٹر پر جاری بیان میں جمائما گولڈ سمتھ نے لکھا کہ پاکستان میں گزرا رمضان میرا سب سے پسندیدہ وقت تھا، یہ مہینہ صرف روزے کا نہیں بلکہ نیک نیتوں اور بہتر انسان بننےکا وقت ہے۔ جمائما نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ اس مہینے فضول باتوں، قسموں اور جھوٹ بولنے سے گریز کیا جاتا ہے، یہ مہینہ غوروفکر، خیرات ، رحم دلی ،درگزر اور خاندان کے ساتھ گزارنے کا وقت ہے۔ جمائما کی جانب سے اپنی ٹوئٹ میں رمضان کی مبارکباد بھی پیش کی گئی ہے۔
Ramadan in Pakistan was my favourite time. A month not just of fasting but also of good intentions & trying to be a better person- no gossiping, swearing, boasting or lying. A time for contemplation, charity, kindness, forgiveness, family & jalebis.
Ramadan Mubarak ???? ???? pic.twitter.com/FxNHxWUFKw
— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) March 22, 2023