نیازی نے مسلح جتھوں کے ساتھ جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ کیا، رانا ثنا اللہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران نیازی نے جوڈیشل کمپلیکس پر مسلح جتھوں کے ساتھ حملہ کیا، توڑ پھوڑ کر کے عدالتی عمل میں رکاوٹ ڈالی گئی، ذمہ داروں کو گرفتار کریں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مین گیٹ کو توڑا، سی سی ٹی وی کیمرے بھی توڑے، عدالتی ملازمین کی موٹرسائیکلوں کو نذر آتش کیا، عدالت میں غنڈہ گردی کا ماحول پیدا کیا گیا، عدالتی عمل میں رکاوٹ ڈالنےکی کوشش کی گئی۔