صدر مملکت ممنون حسین نے بھی خصوصی طور پر پہلا ٹی ٹوئنٹی دیکھا
صدرمملکت ممنون حسین پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھنے خصوصی طور پر قذافی سٹیڈیم پہنچے، صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود بھی ان کے ہمراہ تھے چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے صدر ممنون حسین کا استقبال کیا اس موقع پر آتشبازی بھی کی گئی میچ شروع ہونے سے قبل صدر ممنون حسین کو دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے ملوایا گیا ، صدر نے پہلے مہمان ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ان کو پاکستان کے میدانوں میں خوش آمدید کہا صدر ممنون حسین نے پاکستانی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں سے بھی ملاقات کی اور ان کا حوصلہ بڑھایا،صدر کئی کھلاڑیوں کے ساتھ گپ شپ بھی کرتے رہے وزیراعظم نواز شریف ، صدر ممنون حسین ، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سمیت دیگر سیاسی رہنماوں نے قومی ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی جیتنے پر مبارکباد دی ہے وزیر اعظم نواز شریف اور صدر ممنون حسین کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کو پہلا ٹی ٹوئنٹی جیتنے پر مبارکباد دی گئی، وزیراعظم نواز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ کھلاڑی اگلےمیچ میں مزیدبہترکارکردگی کامظاہرہ کریں،انسداددہشتگردی کی حکمت عملی کی بدولت سیریزکاانعقادممکن ہوا،وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی جانب سے بھی قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی گئی، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندارکھیل کا مظاہرہ کیا، زمبابوے کےخلاف قومی کرکٹ ٹیم کی جیت بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ ہے،امید ہے قومی ٹیم آیندہ میچوں میں بھی فتح حاصل کرے گی، وزیراعلیٰ خیبرپی کے نے بھی قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی خوشگوارواپسی پرپوری قوم کو جشن منانا چاہیے،ٹی ٹوینٹی میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کامیابی نے شائقین کوخوش کردیا ہے،