نواز حکومت بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے:خورشید شاہ
سکھر میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ نواز حکومت نے عوام کو دھوکا دے کر ووٹ حاصل کیے اور اقتدار میں آنے کے بعد وہ عوام کو بھول گئے اب وہ عوامی خدمت عوام سے خدمت کروا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں جے آئی ٹی کی رپورٹ سے متعلق علم ہوا ہے لیکن میں اس پر کچھ نہیں کہہ سکتا کہ نوازشریف نے پیسے دے کر شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ کو بری کروایا ہے،خورشید شاہ نے مزید کہا کہ حکومت لوڈ شیڈنگ ختم کروانے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے،بجلی کا بحران جلد نواز حکومت کو لے ڈوبے گا،