ہالینڈ کی کابینہ نے عوامی مقامات پر حجاب پہننے پرپابندی عائد کردی
خبر ایجنسی کے مطابق کابینہ میں پیش کیے جانے والے بل کے مطابق حجاب پر پابندی کا اطلاق تعلیمی اداروں، پبلک ٹرانسپورٹ، ہسپتالوں اور سرکاری دفاتر میں بھی ہوگا، مجوزہ قانون کے مطابق اسکینگ کے لیے پہنے جانے والے ماسک اور ہیلمٹ بھی اس پابندی کے زمرے میں آئیں گے۔ دارالحکومت ہیگ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ہالینڈ کے وزیراعظم مارک روٹ کا کہنا تھا کہ پابندی کا مقصد کسی مذہب سے امتیازی سلوک نہیں، ہالینڈ میں ہر کسی کو اپنی مرضی کا لباس پہننے کی اجازت ہے، یہ پابندی صرف اس صورتحال تک محدود ہوگی، جب لوگوں کا ایک دوسرے کو دیکھنا ضروری ہو۔ ڈچ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اس قانون کا مقصد کسی مذہب سے امتیازی سلوک کرنا نہیں ہے۔