بھارتی حکومت کا دہشت گردی کو دفاعی پالیسی بنانے اور دہشتگردوں کی سرپرستی کرنے کا اعلان
بھارتی حکومت کی گھناؤنی سازش، اب کے بار مودی سرکار نے کھل عام دہشت گردوں کی سرپرستی کرنے کا اعلان کردیا۔ وزیر دفاع منوہر پاریکر نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں پاکستان سے ملحقہ اگلے مورچوں کا دورہ کیا،پاکستان کے خلاف جارحیت پر بھارتی سیکیورٹی فورسز کی پیٹھ پر تھپکی دیتے ہوئے بھارتی وزیر دفاع نے کھلم کھلا کہہ دیا کہ اب بھارت دہشت گردوں کی سرپرستی کرے گا۔تاکہ بھارتی فوج کو یہ کام نہ کرنا پڑے۔ بھارت خطے میں عدم استحکام کیلئے دہشت گردوں کا سہارا لے گا،اس سے قبل دہلی میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے منوہر پاریکر کی زبان سے بڑے زہریلے الفاظ نکلے، ان کی انتہا پسندانہ سوچ لبوں پر آگئی۔ کہنے لگے اگر بھارت میں ممبئی طرز کا کوئی اور حملہ ہوا تو جواب میں دہشت گردوں کو استعمال کریں گے- منوہر نے یہ بھی کہا کانٹا نکالنے کے لیے کانٹا استعمال کریں گے اور ہم یہ کام کرسکتے ہیں۔ بھارت کا جنگی جنون کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، اب ذرا منوہر پریکار یہ بھی بتادیں ان کا ملک دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے اس وقت کہاں کہاں اور کتنے دہشت گردوں کی تربیت کررہا ہے۔