ملااختر منصورکی ہلاکت کےبعدسراج الدین حقانی افغان طالبان کےنئےامیرہونگے:برطانوی خبررساں ایجنسی
سراج الدین حقانی افغان طالبان کے شریک نائب امیر ہیں،اگر ملا ختر منصور کی ہلاکت کی تصدیق ہو جاتی ہے تو وہی افغان طالبان کے نئے امیر ہونگے یہ دعویٰ ہے برطانوی خبر رساں ایجنسی کا ،، سراج الدین حقانی کو امریکہ کا بدترین دشمن اور جنگی حکمت عملی کا ماہر سمجھا جاتا ہے ،،حال ہی میں افغانستان میں ہونیوالے حملوں کا ماسٹر مائنڈ بھی سراج الدین حقانی ہی تھا ،خبر ایجنسی کے مطابق سراج الدین حقانی طالبان کے امیر بنے تو امریکہ کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو جائے گا اور وہ ملا اختر منصور کے مقابلے میں امریکہ کیلیے زیادہ بڑا چیلنج ثابت ہونگے،سراج الدین حقانی مزاکرات کے حامی سمجھے جاتے ہیں لیکن مذاکرات کی میز پر آنے کیلیے ان کی شرائط زیادہ وسیع اور امریکہ کیلیے ناقابل قبول ہو سکتی ہیں حقانی بھارت کیلیے بھی اچھے خیلات نہیں رکھتے اس لیے ملا اختر منصور کی ہلاکت کے باوجود امریکہ افغانستان میں بھارت کو کوئی اہم کردار نہیں دلوا سکے گا