پنجاب حکومت نےشدید گرمی کے پیش نظرتعلیمی اداروں میں تعطیلات کااعلان کردیا
پنجاب میں مئی کےآغاز پرہی شدید گرمی نے پنجے گاڑ لیے تھے،جس سےسب سےزیادہ متاثر سکولوں میں زیرتعلیم بچے تھے،جس پر حکومت نے صوبہ بھر کےتعلیمی اداروں میں چوبیس مئی سےسالانہ تعطیلات کا اعلان کردیا،،حکومت کےاس فیصلے پر سکول میں آخری دن بچوں کے چہروں پر مسرت دکھائی دی،،جیسے ہربچہ ہی لمبی چھٹیوں پر جانے کا خواہش مند ہو،اساتذہ نے بھی حکومت کے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے سراہا ہے،،ان کاکہناتھا،،کہ طلبہ کوہوم ورک دے دیا ہے،جو وہ تعطیلات کےدوران کریں گےچھٹیوں کےاعلان ہوتے ہی طلبہ نےجہاں پر خوب ہلہ گلہ کیا،وہیں پر اساتذہ نے بھی ان کو آخری دن کو یادگار بنانے کے لیے ہر قسم کی روک ٹوک سے پرہیز کیا،