الیکشن کمیشن نےتحریک انصاف کےرہنماعبدالعلیم خان کےخلاف جعلی حلف ناموں سےمتعلق کیس کا فیصلہ6جون تک مؤخرکردیا
الیکشن کمیشن آف پاکستان میں جھوٹے حلف نامے جمع کرانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، عبدالعلیم خان پیش ہوئے نہ ہی مسلم لیگ ن کا کوئی رہنما آیا، الیکشن کمیشن نے فیصلہ چھے جون تک مؤخر کردیا، الیکشن کمیشن نے جھوٹے حلف ناموں کے معاملے پر سپیکر ایاز صادق کی درخواست پر عبدالعلیم خان کے خلاف فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے، سپیکر ایاز صادق کی جانب سے عبدالعلیم خان کے خلاف الیکشن کمیشن میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ عبدالعلیم خان کی جانب سے این اے ایک سو بائیس کے حوالے سے جمع کرائے گئے بیان حلفی جعلی تھے ۔