وزیر پٹرولیم شاہدخاقان عباسی کاکہنا ہےکہ ملک میں گیس کےذخائر کی دریافت پرکام جاری ہے
اسلام آباد میں ایل این جی مارکیٹ کا تجزیہ اور رجحان کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے بتایا کہ سوئی نادرن کو چار سو پچاس ایم ایم سی ایف ڈی فراہم کی، ملک میں پاور پلانٹس اور صنعتوں کو گیس دستیاب ہے، انہوں نے کہا کہ ایران سے گیس تین سے چار سال میں آئے گی، منصوبہ عالمی پابندیوں کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہے، ایل این جی تاپی اور آئی پی گیس سے بھی سستی ہے، پاکستان ایشیا میں سب سے سستی ایل این جی گیس لے رہا ہے،شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا میں سستی ترین قیمت پر ایل این جی گیس خرید رہا ہے، ہنری حب معاہدے کے تحت گیس خریدنے والے ممالک برینٹ کی نسبت مہنگی گیس خرید رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ اگر جاپان نے ایٹمی توانائی کا استعمال شروع کر دیا تو ایل این جی مزید سستی ہو جائے گی، وزیر پٹرولیم کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال ایل این جی خریدنے والے ممالک کے لئے زیادہ بہتر ہے، ہمیں اپنی ضروریات کو دیکھ کر ترجیحات کا تعین کرنا یو گا،، کیمرہ مین مدثر رحیم کے ساتھ علیم ملک وقت نیوز اسلام آباد