سندھ ہائیکورٹ نےلاپتہ افراد کی JITرپورٹ پیش نہ کیےجانےپرناراضی کااظہارکیا ہے
سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس عرفان سادت نے لاپتہ افراد کیس کی سماعت کی۔ سابق صدرزرداری کے قریبی ساتھی محمد علی شیخ کی اہلیہ نے مؤقف اختیار کیا کہ انکے شوہر امریکہ جاتے ہوئے کراچی ایئرپورٹ سے لاپتہ ہوگئے۔ جن کا ابھی تک کچھ پتہ نہیں چل سکا۔ عدالت نے لاپتہ افراد سے متعلق جے آئی ٹی رپورٹ پیش نہ کرنے پر اظہار برہمی کیا۔ عدالت نے محمد علی شیخ سمیت ڈیڑھ سو لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق فریقیبن کو نوٹس جاری کردیئے۔ عدالت نے سیکریٹری داخلہ، ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ سےجواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت گیارہ جولائی تک ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ لاپتہ افراد میں سے پندرہ کی گھر واپسی کی تصدیق ہوچکی ہے۔ متعلقہ افراد کے وکلا نے درخواستیں بھی واپس لے لی ہیں۔