کبھی ہاں کبھی ناں کےبعدTORsپراپوزیشن نےنام سپیکرقومی اسمبلی کےسپردکردئیے
پاناما لیکس پر تحقیقات کیلئے متحدہ اپوزیشن نے ٹی او آرز طے کرنے والی پارلیمانی کمیٹی کیلئے اپنے چھ نام سپیکر قومی اسمبلی کو پیش کر دئیے ہیں،اپوزیشن اراکین میں اعتزاز احسن ، شاہ محمود قریشی، غلام احمد بلور، سینیٹر محمد علی سیف، طارق بشیر اور طارق اللہ کے نام شامل ہیں،پارليمانی کميٹی بارہ اراکين يعنی حکومت اور اپوزيشن کے چھ چھ اراکين پر مشتمل ہو گی۔۔۔ حکومت کی جانب سےنام دیئے جانے کے بعد پارلیمانی کمیٹی کا اعلان اور آئندہ چوبیس گھنٹوں میں اس کا نوٹی فکیشن جاری کیاجائے گا۔۔۔۔ امکان ہے کہ منگل سے کميٹی کام شروع کردے گی پارليمانی کميٹی دو ہفتوں کے اندراپنی رپورٹ پارليمنٹ ميں دے گی۔۔۔