آئندہ ماہ ان کی شمالی کوریا کے رہنما کے ساتھ ملاقات نہیں ہو پائے گی،:صدرڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اس چیزکے قوی امکانات ہیں کہ آئندہ ماہ ان کی شمالی کوریا کے رہنما کے ساتھ ملاقات نہیں ہو پائے گی،، یہ بات انھوں نے جنوبی کوریا کے صدرمون جے اِن سے وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کے بعد کہی،، ٹرمپ نے کہا کہ ملاقات سے قبل شمالی کوریا کوکچھ شرائط پرعمل کرنا ہوگا اگر ایسا نہیں ہوا تو شاید ملاقات نہ ہو،،
دوسری جانب شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ اگرامریکہ نے اس کے یک طرفہ طور پر جوہری ہتھیاروں سے دستبردار ہونے پر اصرار کیا تو وہ یہ ملاقات منسوخ کردے گا،،
ٹرمپ نے یہ تو نہیں بتایا کہ امریکہ نے شمالی کوریا کے سامنے کون سی شرائط رکھی ہیں لیکن شمالی کوریا کے ہتھیاروں سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ’جوہری ہتھیاروں سے پاک ہونا لازمی ہے،، یاد رہے کہ یہ ملاقات 12 جون کو سنگاپور میں کی جانی تھی،،