اسرائیل نے امریکا کا تیار کردہ جدیدترین اور ریڈار پر نظر نہ آنے والا ایف پینتیس طیارہ فضائی کارروائیوں میں استعمال کیا ہے،،اسرائیل ایئر فورس کے سربراہ میجر جنرل امیکام نورکن کے مطابق اسرائیلی فضائیہ پورے مشرق وُسطیٰ پر ایف پینتیس طیاروں سے پرواز کر رہا ہے اور دو مختلف محاذوں پر انہیں سے حملے کیے گیے ہیں، اسرائیل اب تک امریکا سے پچاس میں سے نو ایف پینتیس یا جوائنٹ سٹرائیک فائٹر جیٹ حاصل کر چکا ہے، اسرائیل نے اس طیارے سے شام اور لبنان میں مختلف مقامات پر حملے کیے ہیں،،
اسرائیل امریکا کا تیارکردہ جدید ترینF-35 طیارہ استعمال کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا
May 23, 2018 | 08:14