افغانستان دھماکوں سے گونج اٹھا، مختلف واقعات اور طالبان کارروائیوں میں20 پولیس اہلکاروں سمیت38 افراد ہلاک
افغانستان کے مشرقی صوبہ غزنی میں طالبان کے حملے میں چودہ پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔ غزنی کی صوبائی کونسل کے رُکن حسن رضا یوسفی کے مطابق ضلع دہ یَک میں سات پولیس اہلکار مارے گئے جن میں ضلعی پولیس کے سربراہ اور ریزرو پولیس کمانڈر بھی شامل ہیں۔ سات دیگر پولیس اہلکار ضلع جغتو میں طالبان کے حملے کا نشانہ بنے۔ ہیرات اور پکتیا میں طالبان حملے میں آٹھ پولیس اہلکار ہلاک اور سات زخمی ہو گئے ہیں، جبکہ پانچ پولیس اہلکاروں کو اغوا کر لیا گیا ہے، صوبہ کندھار میں مکینیکل ورکشاپ میں دھماکے سے سولہ افراد ہلاک اور اڑتیس زخمی ہو گئے، بم دو کنٹینروں میں رکھے گئے تھے، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں،، جبکہ اس حملے کی ذمہ دار ابھی کسی نے قبول نہیں کی