چوہدری محمد رزاق ڈھل صدر پیپلز پارٹی کے اعزاز میں حاجی مزمل حسین اور سبط مزمل کا عشائیہ
پیرس (صاحبزادہ عتیق سے) معروف کاروباری شخصیات اور مزمل میرج ہال کے مالک حاجی مزمل حسین اور سبط مزمل نے گزشتہ روز چوہدری رزاق ڈھل کو پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کا صدر بننے کی خوشی میں پرتکلف استقبالیہ کا اہتمام کیا۔ جس میں سیاسی، سماجی، کاروباری و صحافتی شخصیات نے بھرپور شرکت کی ۔ اس موقع ہر خطاب کرتے ہوئے حاجی مزمل اور سبط مزمل نے کہا کہ دو مختلف سیاسی پارٹیوں سے تعلق ہونے کے باوجود چوہدری رزاق ڈھل کے ساتھ ہمارے تعلق دیرینہ اور گھریلو ہیں۔ اور ان کے پیپلز پارٹی کے صدر بننے کی ہمیں دلی خوشی ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے ایک دیرینہ ورکر اور جیالے کو پیپلز پارٹی کا صدر بنایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ رزاق ڈھل کے صدر بننے سے پیرس میں پاکستانی سیاسی جماعتوں میں باہمی رابطے اور رواداری کا فروغ ہوگا۔ کیونکہ رزاق ڈھل ایک سادہ اور مخلص انسان ہیں اور دوستوں کے دوست ہیں۔ پاکستانی کمیونٹی کی تمام جماعتوں اور مکتبۃ فکر کے لوگوں سے ان کے ذاتی روابط ہیں۔ اور ہم امید کرتے ہیں کہ رزاق ڈھل فرانس میں پاکستانی کمیونٹی کے اتحاد و اتفاق کے لئے اپنے تعلقات کو بروئے کار لائیں گے۔