پی ٹی آئی والے مکمل طور پر بوکھلا چکے ہیں،سو دن کا پلان پاکستان کو تباہی کی طرف لے جانے کا پلان ہے, دانیال عزیز
دانیال عزیز نے احتساب عدالت کے باہرنعیم الحق کی جانب سے انہیں تھپڑ مارنے کے واقعے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ایسی کوئی بات ہی نہیں ہوئی کہ نعیم الحق مجھ پر ہاتھ اٹھائے،تحریک انصاف والے مکمل طور پر بوکھلا چکے ہیں،،،دانیال عزیز نے پی ٹی آئی کے سو روزہ پلان کوکڑی تنقید کا نشانہ بنایا، کہا سیاہی پھینکنا، جوتے مارنا، احسن اقبال کو گولی لگی ، یہ ایک کلچر کو فروغ دیا جارہا ہے جس کے پیچھے ان کی ناکامیاں ہیں