آج میاں صاحب نے بتادیا کہ انہیں کس نے اور کیوں نکالا، اقامے پر نوازشریف کو وزیراعظم ہاؤس سے نکالا گیا،مریم نواز
اٹک میں مسلم لیگ ن کے ورکرزکنونشن سے خطاب میں مریم نوازنے کہا کہ آپ ووٹ دیتے ہیں کچھ لوگ سازش کرکے نکال دیتے ہیں،،آج میاں صاحب نے بتادیا کہ انھیں کس نے اورکیوں نکالا،،نوازشریف کا پاناما میں نام نہیں اورسترسے زائد پیشیاں بھگت چکے ہیں،،جن کا پاناما میں نام آیا ان کوکسی نے عدالت میں نہیں بلایا،،انھوں نے کہا کہ نوازشریف کے خلاف کرپشن کی ایک پائی اورمنی لانڈرنگ ثابت نہیں ہوسکی،،جب کرپشن نہ نکلی تواقامہ نکال کرلے آئے،،سابق وزیراعظم کوبیٹے سے تنخواہ نہ لینے کے جرم میں عہدے سے نکالنے کے بعد پارٹی صدارت سے بھی ہٹا دیا گیا،،مریم نوازکا کہنا تھا کہ اٹک قلعے میں مشرف نے نوازشریف کوقید کیا ہوا تھا جہاں اٹک قلعے میں ہمیں ان سے ملاقات کے لیے دو،دو گھنٹے انتظارکرایا جاتا تھا،،ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف اٹھارہ سال پہلے عوام سے محبت کرنے کی سزا بھگت رہا تھا لیکن تب بھی ووٹ کی پرچی کوپاؤں تلے روندنے نہیں دیا،،نوازشریف کوعوام کے دلوں سے نہیں نکالا جاسکتا،،جتنی مرضی دھاندلی کرلوجتنے مرضی لوٹے بنالوالیکشن میں شیرہی دھاڑے گا