دنیا دیکھے گی بھٹو کے چاہنے والے ناقابل شکست قوت بن کر انتخابی میدان میں اتریں گے اور فتح حاصل کریں گے۔ آصف زرداری
لاہورمیں سابق وفاقی وزیر تسنیم احمد قریشی کی قیادت میں وفد سے ملاقات کے دوران آصف زرداری کا کہنا تھا کہ کارکن ہی پارٹی کا اصل سرمایہ اور طاقت ہیں۔ جیالے جب میدان میں آتے ہیں تو بھٹو مخالف عناصر کی شکست یقینی ہوتی ہے۔ ہم عوام کے ووٹ کے ذریعے قبضہ گیروں سے پنجاب واپس لیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا دیکھے گی کہ بھٹو کے چاہنے والے ناقابل شکست قوت بن کر انتخابی میدان میں اتریں گے اور فتح حاصل کریں گے۔ جس طرح پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں تباہی کے سوا کوئی کام نہیں کیا۔ اسی طرح پنجاب میں نوازلیگ کی حکومت نے نوجوانوں، کسانوں اور محنت کشوں کیلیے کچھ نہیں کیا۔ جب پیپلزپارٹی اقتدار میں آتی ہے تو ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے لوگ سکون کا سانس لیتے ہیں