بھارتی عام انتخابات:نریندر مودی کی بھارتیہ جنتاپارٹی کوابتدائی برتری حاصل
بھارت میں عام انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کاعمل آج (جمعرات) شروع ہوگیا جس میں نریندرمودی کی بھارتیہ جنتاپارٹی کوابتدائی برتری حاصل ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق آخری اطلاعات آنے تک ایوان زیریں میں بی جے پی کو کُل 542 میں سے 305نشستیں حاصل کرکے برتری حاصل ہے۔جبکہ کانگریس115نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبرپرہے۔ووٹوں کی گنتی کاعمل شروع ہونے سے قبل ہونے والے ایگزٹ پولزسے ظاہرہوتاہے کہ وزیراعظم نریندرمودی کی قیادت میں ہندوقوم پرست جماعت بھارتیہ جنتاپارٹی سادہ اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے گی۔