فرشتہ کیس میں شہزادٹائون کے ایس ایچ او کو گرفتار کرلیاگیا
اس سے پہلے وزیراعظم عمران خان نے کیس میں غفلت برتنے پرایس ایچ اوکی برطرفی اور ایس ایس پی رورل زون اسلام آباد کی معطلی کاحکم دیاتھا۔وزیراعظم نے ڈی آئی جی آپریشنزاورآئی جی پولیس سے بھی واقعے کے سلسلے میں وضاحت طلب کی ہے۔ادھرڈائریکٹرجنرل آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفورنے معصوم فرشتہ کے وحشیانہ قتل کی سخت مذمت کی ہے۔ایک ٹوئیٹ میں انہوں نے کہاکہ واقعے کے ذمہ داروں کوانصاف کے کٹہرے میں لایاجاناچاہیے اورپاک فوج اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی امداد اورتعاون کی فراہمی کے لئے تیارہے۔