ایرانی وزیرخارجہ آج اسلام آبادپہنچ رہے ہیں
دفترخارجہ کے عہدیداروں نے تصدیق کی ہے کہ ظریف اسلام آباد میں سول اورفوجی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔دورے کے دوران وہ خلیج فارس کے علاقے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظرمیں پاکستان سے مددطلب کریں گے۔وہ پاکستانی قیادت کوایران کی امریکہ کے ساتھ جاری کشیدگی سے آگاہ کریں گے۔