سعودی عرب سے تیل کی فراہمی جولائی سے شروع ہو جائے گی:ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ
مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ سعودی عرب سے موخر ادائیگیوں پر تیل کی فراہمی جولائی سے شروع ہو جائے گی۔ ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب موخر ادائیگیوں پر تین سال تک سالانہ تین ارب بیس کروڑ ڈالر مالیت کا تیل فراہم کرے گا۔ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ سعودی عرب جولائی سے پاکستان کوہر ماہ ستائیس کروڑ پچاس لاکھ ڈالرمالیت کاتیل فراہم کرے گا۔مشیر خزانہ نے کہا کہ سعودی عرب سے تیل کی فراہمی سے ادائیگیوں کا توازن بہتر ہوگا۔ انہوں نے پاکستان کی مسلسل مدد کرنے پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا۔