پاکستان برطانیہ کے ساتھ تعلقات کوانتہائی اہمیت دیتاہے:زکریا

برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنرمحمدنفیس زکریانے کہاہے کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کوانتہائی اہمیت دیتاہے اورخصوصاً تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں موجودہ تعلقات کے مزیدفروغ کے لئے پُرعزم ہے۔ انہوں نے یہ بات لندن میں دارالعوام کی خارجہ امورکمیٹی کے چیئرمین Tom Tugendhat سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ہائی کمشنرنے برطانوی سرمایہ کاروں اورتاجروں سے کہاکہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کی پرکشش پالیسی اورسازگارماحول سے فائدہ اٹھائیں۔Tom Tugendhat نے برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی خدمات کوسراہاجودونوں ملکوں کے درمیان رابطے میں اہم کرداراداکررہے ہیں۔فریقین نے اجلاس میں برطانیہ اورپاکستان کے درمیان مختلف شعبوںمیں دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوئوں پربھی بات چیت کی۔