وزیر اعظم کا قمر زمان کائرہ سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے بیٹے کے انتقال پر تعزیت کی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے پی پی رہنما قمر زمان کو فون کر کے ان کے فرزند کے انتقال پر دکھ اور گہرے رنج کا اظہار کیا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے قمر زمان کائرہ کے بیٹے کی وفات پر تعزیتی بیان بھی جاری کیا تھا، جس میں انھوں نے گہرے دکھ کا اظہار کیا اور غم زدہ والدین اور خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی