وزیراعظم عمران خان سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ملاقات ہوئی،ملاقات میں پارلیمانی امور اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے آج اسلامی ممالک کے سفراء اور پارلیمانی لیڈرز کے اعزاز میں آج افطار ڈنر دینگے۔ اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے آج پارلیمنٹ ہاؤس میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ صدر مملکت عارف علوی اور سینیٹ چیئرمین صادق سنجرانی بھی افطار ڈنر میں شرکت کریں گے۔ اسپیکر کی تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈر کو افطار میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ اسلامی ممالک کے سفیر بھی افطار ڈنر میں شرکت کریں گے.