کراچی حادثہ:حکومت تمام متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کرے گی، صوبائی وزیراطلاعات
وزیرِاطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کراچی طیارہ حادثے کے بعد عید الفطر سادگی سے منانے کی اپیل کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں وزیرِاطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ کراچی سانحے کے بعد آج پوری قوم سوگوار ہے،بائیس کروڑ پاکستانی شہید مسافروں کے لواحقین کے غم میں شریک ہیں،اللّہ تعالیٰ سوگوار خاندانوں کو ہمت و حوصلے سے یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وزیرِاعظم عمران خان کی ہدایات پر انتظامیہ متاثرین کو ہر ممکن سہولت فراہم کر رہی ہے،طیارہ حادثہ میں متاثر ہونے والے گھروں کے رہائشیوں کو متبادل مقامات پر منتقل کیا گیا ہے اور حکومت تمام متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کرے گی۔ اپنے بیان میں صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اس دردناک واقعے کے باعث ملک میں عید الفطر سادگی سے منائی جاۓ گی،ہمارے لیے سوگواران کے دکھ کا اندازہ لگانا ناممکن ہے