ترکی: کرونا وائرس سے مزید27کی ہلاک،24 گھنٹوں میں 952افراد میں وائرس کی تشخیص
ترکی میں وائرس سے مزید27کی ہلاکتوں کے بعد کل تعداد 4 ہزار 276 ہو گئی،24گھنٹوں میں 37ہزار 507ٹیسٹ کیے گئے 952افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکی میں شعبہ صحت اور دیگر اداروں کی کورونا وائرس کے خلاف کوششوں کا ثمر آناشروع ہوگیاہے ۔یومیہ جانی نقصان اور نئے کیسسز کی تعداد میں گرواٹ امید افزا ہے۔گذشتہ 24گھنٹوں میں 27 اموات کے ساتھ مجموعی جانی نقصان 4 ہزار 276 ہو گیا ہے۔اسی دورانیہ میں 37 ہزار 507 تجزیات کیے گئے جن کے نتیجے میں 952 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔اسپتالوں سے علاج معالجہ مکمل ہونے کے بعد فارغ کیے جانے والے مریضوں کی تعداد ایک ہزار 121 رہی ہے ، جس کے بعد وائرس کو شکست دینے والے مریضوں کی کل تعداد 1 لاکھ 16 ہزار 111 ہو گئی ہے۔