عیدالفطر کی آمد کے موقع پر ون ویلنگ کو روکنے کیلئے ٹریفک پولیس چوکس
عیدالفطر کی آمد کے موقع پر ون ویلنگ کو روکنے کیلئے ٹریفک پولیس کو چوکس کر دیا گیا۔ سی ٹی او سردار آصف خان کی طرف سے جاری ہونیوالے حکمنامہ میں شہر بھر میں موٹرسائیکل ون ویلنگ کو روکنے کیلئے پلان جاری کرتے ہوئے ٹریفک پولیس کی ڈیوٹیاں تفویض کر دیں۔ ٹریفک پولیس کے ٹریفک وارڈن اہم مقامات فیصل ہسپتال پلی، انڈر پاس کینال روڈ رفحان ملز، پائپاں والا پل کینال روڈ، نثار اکبر چوک لیاقت روڈ، قبرستان موڑ نڑوالا روڈ، سبحان اﷲ چوک، بٹالوی سی این جی، 4چک کینال روڈ یوٹرن، واپڈا سٹی سمیت دیگر شاہراﺅں پر چاند رات اور عید الفطر کے روز ان کے علاوہ شام 7 بجے سے رات ایک بجے تک ڈیوٹی دینگے۔ علاوہ ازیں شہر کے مختلف تھانوں پیپلز کالونی، مدینہ ٹاﺅن، منصور آباد، بٹالہ کالونی، ڈی ٹائپ کالونی، سول لائن، گلبرگ، رضا آباد، غلام محمد آباد، سرگودہا روڈ، ملت ٹاﺅن، نشاط آباد، جھنگ بازار اور فیکٹری ایریا کے ایس ایچ اوز کو کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں کی مین شاہراﺅں پر گشت کو موثر بنائیں اور کسی بھی جگہ پر منچلے نوجوانوں کی جانب سے موٹرسائیکل پر ون ویلنگ کےخلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔